ہومتازہ ترینچین کے شہر نانچانگ میں مویشی باڑے سے  کیفے تک دیہی ترقی...

چین کے شہر نانچانگ میں مویشی باڑے سے  کیفے تک دیہی ترقی کی نئی مثال قائم

اسٹینڈ اپ (انگریزی): پینگ جِنگ، نمائندہ شِنہوا

"اگر آپ آنکھیں بند کریں اور پھر اس 400 سال پرانی منگ خاندان (1368 تا 1644) کی عمارت میں داخل ہوں تو آپ کو گیلی مٹی اور گھاس کی بو کی توقع ہوگی کیونکہ یہ جگہ کبھی مویشیوں کا باڑا ہوا کرتی تھی۔لیکن جیسے ہی آپ آنکھیں کھولتے ہیں آپ کو تازہ بھنے ہوئے عربیکا کافی کے دانوں کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ چین کی دیہی بحالی کے پہلے محاذ پر خوش آمدید۔”

یہ کتاب کیفے چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر نانچانگ کے ایک گاؤں میں واقع ہے۔ محض چار سال پہلے یہ ایک ویران اور خستہ حال مویشیوں کا باڑا تھا۔

نسلوں تک مویشی اس گاؤں کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی رہے۔ لیکن جیسے جیسے نوجوان بڑے شہروں کا رخ کرنے لگے، باڑے ویران ہوتے گئے اور گاؤں بھی سنسان ہو گیا۔

پھر سال 2022 میں "رُوزی اسٹڈی” کے نام سے ایک مقامی منصوبہ سامنے آیا۔ دانائی اور عاجزی کے لئے مشہور قدیم دور کے ایک دانشور کے نام پر رکھا گیا یہ منصوبہ ماضی کو مٹانے کے بجائے اسے نئی زندگی دینے کا ذریعہ بنا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): یی تَنگ، بارسٹا

"میں پہلے شنگھائی میں کام کرتا تھا۔ میں پیسے تو کماتا تھا لیکن تھک کر نڈھال ہو جاتا تھا۔ میں یہاں آیا تاکہ زندگی کی رفتار سست کر سکوں۔ میں یہاں کچھ تخلیقی کافی ڈرنکس بھی بناتا ہوں۔ اختتامِ ہفتہ پر ہمارے پاس 100 سے زیادہ گاہک آتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چن ہائی لیانگ، دیہاتی

"یہ جگہ سوشل میڈیا کے ذریعے کافی مشہور ہو گئی ہے۔ نوجوان یہاں آنے لگے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے گاؤں کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔ ہم بھی اپنے فارغ وقت میں یہاں آ جاتے ہیں تاکہ پڑھیں اور سکون حاصل کریں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ جی، صارف

"میں پہلے ایک دفتر کی عمارت میں کام کرتی تھی اور بہت کم سورج کی روشنی دیکھ پاتی تھی۔ اب میں یہاں لکھتی ہوں جہاں کھڑکی کے باہر چاول کے کھیت ہیں۔ یہاں بیٹھ کر تخلیقی کام کرنا زیادہ آسان ہے۔”

نانچانگ بھر میں 100 سے زائد عوامی رُوزی اسٹڈی رومز قائم کئے گئے ہیں جو شہری علاقوں اور دیہات دونوں میں 15 منٹ کی پیدل مسافت پر مفت کتابیں فراہم کرتے ہیں۔

یہ گائے کا پُرانا باڑا ان کے سب سے جرات مندانہ تجربات میں سے ایک ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں کسان اور سیاح مفت مطالعہ کر سکتے ہیں اور ایک ویران ماضی کو نئی معنویت حاصل ہوتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ہان لی، کیفے مالک

"یہ صرف ایک جدید ترین عارضی کیفے نہیں ہے۔ میں نے 10 سال کا لیز سائن کیا ہے۔ کیفے کا کرایہ براہِ راست علاقے کے کم آمدنی والے گھرانوں کی مدد میں صرف ہوتا ہے۔”

بڑی شہروں کی لائبریریاں شاندار ہو سکتی ہیں لیکن ایسی جگہ پر مطالعہ کرنے میں ایک خاموش مگر گہری تاثیر ہوتی ہے۔

یہ دیواریں کبھی گاؤں کی ماضی کی دولت کی محافظ تھیں۔ آج ایک کپ کافی اور ایک اچھی کتاب کے ساتھ یہ ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں جو اہمیت رکھتا ہے۔

نانچانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے شہر نانچانگ میں مویشی باڑہ کیفے میں تبدیل

کیفے مِنگ دور کی 400 سال پرانی عمارت میں قائم کیا گیا

ایک عرصہ ویران رہنے والا مقام اب مفید استعمال ہو رہا ہے

یہ دیہی علاقوں میں ماضی کو نئی زندگی دینے کا کامیاب ماڈل ہے

رُوزی اسٹڈی منصوبہ دیہی بحالی کی نئی پہچان بن کر سامنے آیا

سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والا کیفے گاؤں میں رونقیں لوٹا رہا ہے

کرسی پر بیٹھ کر تخلیقی کام اور کھڑکی سے قدرتی منظر دیکھنا مثالی ماحول ہے

نانچانگ میں 100 سے زائد عوامی اسٹڈی رومز بنائے گئے ہیں

ویران ماضی کو علم اور کافی کے ساتھ روشن مستقبل میں بدلا جا رہا ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں