فلسطین میں 25 اپریل کو پانچویں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں، انتخابات مقامی سطح پر جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کیلئے اہم قرار دئیے جا رہے ہیں۔
فلسطینی کابینہ کے فیصلے کے تحت نئے انتخابی قوانین نافذ کئے گئے ہیں، قوانین کے مطابق دو مختلف انتخابی نظام اپنائے جائینگے جن میں میونسپل کونسلز کیلئے اوپن لسٹ سسٹم جبکہ دیہی کونسلز کیلئے انفرادی امیدواروں پر مبنی اکثریتی نظام شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق انتخابات مجموعی طور پر 420مقامی اداروں کیلئے شیڈول کئے گئے تھے تاہم جنوبی علاقوں خصوصا ًغزہ کی پٹی میں سکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر زیادہ تر علاقوں میں انتخابات ملتوی کر دئیے گئے ہیں البتہ دیر البلح میونسپلٹی میں انتخابات شیڈول کے مطابق ہونگے۔
میونسپل انتخابات میں مجموعی طور پر 3,773امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں خواتین کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ دیہی کونسلز کے انتخابات میں 1,358 امیدوار میدان میں ہیں۔


