پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے فیصلہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائیگا، فیصلے کے تحت پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے بعد قومی کھلاڑیوں کے مرحلہ وار فٹنس ٹیسٹ لئے جائینگے۔
ذرائع کے مطابق دستیاب قومی کھلاڑیوں کو فٹنس دکھانے کیلئے امتحان سے گزرنا ہوگا جس کے نتائج کی بنیاد پرتمام فارمیٹس کیلئے ٹریننگ پلان مرتب کیا جائیگا، ذرائع نے بتایا کہ فٹنس ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں کو خصوصی فیلڈنگ سیشنزمیں حصہ لینا ہوگا، فیلڈنگ کی بہتری کیلئے ٹاسک دئیے جائینگے جبکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جدید ٹریننگ حکمت عملی بھی اپنائی جائیگی۔


