پاکستان اور ایران نے جنگ بندی کوششوں پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں علاقائی صورتحال، جنگ بندی اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دیرپا امن اور استحکام کیلئے مسلسل مکالمہ اور سفارتی روابط انتہائی اہم ہیں تاکہ تمام حل طلب امور کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


