چھنگ دو (شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے چاند سے حاصل کئے گئے نمونوں میں سے 2 نئی قمری معدنیات دریافت کی ہیں ۔ یہ نمونے چھانگ ای-5 مشن کے ذریعے لائے گئے تھے۔
یہ کامیابی 2022 میں پہلی بار ایک قمری معدنی چھانگ سائٹ-(وائی) کی دریافت کے بعد تازہ پیش رفت ہے۔ اب تک دنیا بھر میں چاند کے نمونوں سے دریافت ہونے والی نئی معدنیات کی مجموعی تعداد 8 ہو چکی ہے۔
چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں منعقدہ سپیس ڈے آف چائنہ 2026 کی افتتاحی تقریب میں چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے ان 2 نئی دریافتوں کا اعلان کیا جن میں "میگنیسیو چھانگ سائٹ-وائی” اور "چھانگ سائٹ-سی ای” شامل ہیں۔ ان دریافتوں کو بین الاقوامی معدنیاتی ایسوسی ایشن کے کمیشن برائے نئے معدنیات، اصطلاحات اور درجہ بندی نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔


