بیجنگ (شِنہوا) دو پاکستانی خلانورد جمعہ کے روز چین پہنچ گئے اور بیجنگ میں چین کے خلانورد مرکز میں داخل ہو گئے ہیں۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ محمد ذیشان علی اور خرم داؤد کو چین کے خلائی مشن کی تربیت کے لئے پہلے غیر ملکی خلا نورد کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
تمام تربیت اور جانچ مکمل کرنے کے بعد ان میں سے ایک خلا نورد پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر خلائی مشن میں حصہ لے گا اور یوں وہ چین کے مشن میں شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی خلا نورد بن جائے گا۔


