ہومپاکستاناسحاق ڈار کا روسی ہم منصب سے رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ...

اسحاق ڈار کا روسی ہم منصب سے رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کی نئی تاریخ جلد طے کرنے پر بات چیت کی گئی، اسحاق ڈار نے سرگئی لاوروف کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں