ہومتازہ ترینہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،...

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 17 اشیاء سستی

ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اس سلسلے میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی سالانہ شرح 12.16 فیصد پر آ گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مہنگائی میں مجموعی کمی کے باوجود 1 ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 17 اشیاء سستی اور 17 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ڈیزل 25.77 فیصد اور پیٹرول 3.10 فیصد سستا ہوا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی 4.15 فیصد کمی آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1 ہفتے کے دوران چکن 10.07 فیصد اور پیاز 6.63 فیصد سستی ہوئی جبکہ آٹا، کیلے اور آلو سمیت کئی دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بعض اشیا مہنگی بھی ہوئیں، ٹماٹر 6.27 فیصد اور بریڈ 3.27 فیصد، انڈے 2.09 فیصد اور تازہ دودھ 1.15 فیصد مہنگا ہو، جبکہ دہی، گھی اور مٹن سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں