ہومپاکستانوزیراعلی پنجاب کی 30 جون تک تمام روڈ منصوبے مکمل کرنے کی...

وزیراعلی پنجاب کی 30 جون تک تمام روڈ منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 30 جون تک صوبے کے تمام روڈ منصوبے مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کیلئے ہر شہر، گائوں تک سڑکوں کا جال ضروری ہے، بہتر سڑکوں سے زرعی، صنعتی رسائی میں بہتری آئے گی۔

ذرائع کے مطابق منگل کو وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 2143 روڈز منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں 258 زیر تکمیل ہیں جبکہ 462 کیموں میں سے 376 مکمل ہو چکی ہیں۔

اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ کو صوبے کی پہلی ڈسٹ فری سڑک قرار دیتے ہوئے اس کی بروقت و معیاری تکمیل کی ہدایت کی گئی جبکہ لاہور رنگ روڈ ایس ایل فور، سیالکوٹ رنگ روڈ فیز اور تھل ایکسپریس وے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں راولپنڈی سگنل فری کوریڈور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جہاں 7انڈر پاس اور ایک اوورہیڈ برج تعمیر ہوگا۔

وزیراعلی نے تمام منصوبے 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مساوی ترقی کیلئے ہر شہر اور گائوں تک سڑکوں کا جال بچھانا ضروری ہے، بہتر سڑکوں سے زرعی اور صنعتی رسائی میں بہتری آئے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں