ہومپاکستانپنجاب، سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، خودکش بمبار سمیت...

پنجاب، سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، خودکش بمبار سمیت 16 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس اطلاعات پر 113 کارروائیوں کے دوران خودکش بمبار سمیت 16 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں خوشاب، میانوالی، راولپنڈی، جھنگ، بھکر، لاہور، فیصل آباد، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق جھنگ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک خودکش بمبار غازی مرجان کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ سرگودھا سے حساس اداروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد ملے خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس چوکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت غازی مرجان، معین خان، اصیل دین، ناصر شاہ، نصیب خان، ابرار، یوسف، مالے خان اور اسام سمیت دیگر ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس، 14 ڈیٹونیٹرز، 25 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ اسٹیکرز، کالعدم لٹریچر اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 2830 کومبنگ آپریشنز بھی کئے گئے، جن میں 95ہزار 755افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 190مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبے بھر میں کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں