صنعا (شِنہوا) یمن کے حوثی گروپ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے ایران اور مزاحمتی محاذ پر دوبارہ حملے کئے تو وہ اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر دیں گے۔
سرکاری خبر رساں ادارے صبا کے مطابق صنعا میں حوثیوں کی غیر تسلیم شدہ حکومت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز پر ایرانی مذاکرات کاروں کی ثابت قدمی اسلامی جمہوریہ اور جہاد و مزاحمتی محاذ کے لئے ایک نئی کامیابی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ کی طرف سے خطے، خاص طور پر سمندر میں کشیدگی بڑھی تو اس سے ترسیلی سلسلے، توانائی کی قیمتوں اور عالمی معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔
مارچ کے آخر سے حوثیوں نے بڑھتی کشیدگی کے دوران خطے میں اپنے اتحادیوں ایران، عراق، لبنان اور فلسطین کی حمایت میں اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کئے۔
اس گروپ کا 2014 کے آخر سے صنعا اور یمن کے بیشتر شمالی علاقوں پر کنٹرول ہے اور یہ گروپ گزشتہ سال ایران، امریکہ اور اسرائیل کے 12 روزہ تنازع کے دوران ایران کی حمایت بھی کرتا رہا ہے۔


