بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سکیورٹی، استحکام اور بلا تعطل آمد و رفت کا تحفظ عالمی برادری کے مشترکہ مفادات میں ہے۔
ان کا یہ بیان امریکہ کی جانب سے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس کی بحریہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے جہازوں کو روکنا شروع کر دے گی۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پیر کے روز معمول کی پریس بریفنگ میں اس بات کی نشاندہی کی کہ آبنائے ہرمز اشیاء اور توانائی کی عالمی تجارت کے لئے ایک اہم راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں آمد و رفت میں خلل کی اصل وجہ ایران کا تنازع ہے اور اس کا حل جلد از جلد جنگ بندی کا حصول ہے۔
انہوں نے تمام فریقین سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔


