ہومانٹرنیشنلجے ڈی وینس کی پاکستان میں سیکیورٹی بارے سوال، سابق امریکی سفارتکار...

جے ڈی وینس کی پاکستان میں سیکیورٹی بارے سوال، سابق امریکی سفارتکار نے بھارتی اینکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا طرز عمل سکول کے بچوں والا ہے، زندگیوں کے معاملے کو آپسی تنازعات میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سیکیورٹی بارے احمقانہ سوال کرنے پر سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے بھارتی اینکر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل محفوظ ہیں، بھارتی میڈیا سکول کے بچوں والا طرز عمل دکھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زندگیوں، روزگار اور مہنگے پٹرول کا معاملہ ہے، بھارتی میڈیا کا نازک معاملے کو بھارت پاکستان تنازع میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارتی میڈیا کو اس کے شرمناک رویئے پر بطور سزا 30منٹ کیلئے کمرے میں بند کرنا چاہوں گا، بھارتی میڈیا کو بے کار بحث و مباحثے میں الجھنے کی بجائے جنگ بندی کو سراہنا چاہئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں