ہومانٹرنیشنلسابق امریکی نائب صدر کمالا ہیرس کا 2028 کے صدارتی انتخابات لڑنے...

سابق امریکی نائب صدر کمالا ہیرس کا 2028 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ

سابق امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے 2028ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شہری حقوق تنظیم نیشنل ایکشن نیٹ ورک کی میٹنگ کے دوران کمالا ہیرس نے کہا کہ سوچ رہی ہوں کہ 2028ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمالا ہیرس نے اپنے سیاسی نیٹ ورکس کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ فنڈ ریزنگ اور پارٹی کے اندر اثر و رسوخ بڑھانے پر توجہ بھی دینی شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمالا نے اب تک باضابطہ طور پر امیدوار بننے کا اعلان نہیں کیا جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بھی کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں