ہومتازہ ترینورلڈ بینک، آئی ایم ایف کے اجلاس، وزیر خزانہ شرکت کیلئے امریکہ...

ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کے اجلاس، وزیر خزانہ شرکت کیلئے امریکہ روانہ، اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں طے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاس 13سے 18 اپریل تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوں گے۔

وزیر خزانہ ان اجلاسوں سے قبل بوسٹن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر محمد اورنگزیب ماہرین، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے مل کر معیشت، اصلاحاتی اقدامات اور ترقی کے امکانات پر اظہار خیال کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر خزانہ عالمی مالیاتی اداروں کے اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اس موقع پر عالمی مالیاتی رہنماؤں اور ترقیاتی شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گے جن میں ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر اعلی قیادت شامل ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں