اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ جاری تنازع میں تمام فریق تعمیری انداز میں شامل ہو کر پرامن حل کی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔
وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فریقین کو دیرپا اور پائیدار حل تک پہنچانے میں سہولت کاری جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے تنازعات کے حل میں مکالمے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ہفتے کے روز امریکی وفد پاکستان پہنچا جبکہ ایرانی ٹیم اس سے قبل ہی پاکستان پہنچ چکی تھی۔ دونوں فریقین مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے خاتمے کی خاطر مذاکرات کے لئے پاکستان پہنچے ہیں۔


