بیجنگ (شِنہوا) چین میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں مارچ کے دوران گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق مارچ میں گاڑیوں کی پیداوار 29 لاکھ 20 ہزار یونٹس رہی جبکہ فروخت 29 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی جو بالترتیب گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 74.4 فیصد اور 60.6 فیصد اضافہ ہے۔
نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای وی) کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 12 لاکھ 30 ہزار اور 12 لاکھ 50 ہزار یونٹس رہی۔
سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 70 لاکھ 40 ہزار یونٹس اور فروخت 70 لاکھ 50 ہزار یونٹس رہی۔
اسی عرصے کے دوران این ای وی کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 29 لاکھ 70 ہزار اور 29 لاکھ 60 ہزار یونٹس رہی۔
ایسوسی ایشن کے نائب سیکرٹری جنرل چھن شی ہوا کے مطابق دوسری سہ ماہی میں بڑے پیمانے پر آلات کی تجدید اور صارفین کے لئے تبادلہ پروگرامز جیسی پالیسیوں کے اثرات جاری رہیں گے جبکہ بیجنگ آٹو شو میں نئی گاڑیوں کے ماڈلز کی لانچنگ مارکیٹ کی رفتار کو برقرار رکھنے اور آٹو سیکٹر میں کھپت بڑھانے میں مدد دے گی۔


