بیجنگ (شِنہوا) چین ٹیکنالوجی کی ترقی کو تیز کرنے اور اپنی معیشت کو بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل مستقبل کے مطابق ڈھالنے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے چین نے "اے آئی پلس ایجوکیشن” انیشی ایٹو شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ابتدائی مرحلے سے ہی کلاس رومز میں شامل کرنا ہے۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ 2030 تک چین ایک جامع اے آئی تعلیمی نظام قائم کرنے کا ہدف رکھتا ہے جو تعلیم کے تمام درجات کا احاطہ کرے گا اور وسیع پیمانے پر عوام تک بھی پھیلے گا۔


