ہومانٹرنیشنلٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس کے معاملے پر ایران کو...

ٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس کے معاملے پر ایران کو دھمکی

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی کہ اگر وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز سے فیس وصول کر رہا ہے تو اسے فوراً بند کر دے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اطلاعات ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز سے فیس وصول کر رہا ہے – ایسا نہیں ہونا چاہیے اور اگر ہو رہا ہے تو اسے ابھی بند کر دینا چاہیے۔

ایک دن قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ بنانے پر غور کر رہے ہیں، جس کے تحت اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کی جائے گی۔ اس راستے سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے اور انہوں نے اسے ایک خوبصورت چیز قرار دی۔

انہوں نے بدھ کو سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے بڑھتے دباؤ کو سنبھالنے میں مدد دے کر بڑا منافع کما سکتا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں سے فی بیرل ایک امریکی ڈالر ٹرانزٹ فیس کا مطالبہ کر رہا ہے۔

بحری ٹریفک کے مطابق آبنائے ہرمز میں آمدورفت انتہائی کم رہی۔ نیویارک ٹائمز نے شپ ٹریکنگ کمپنی کپلر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ منگل کو جنگ بندی کے بعد پہلی بار دو غیر ایرانی تیل بردار جہاز اس آبنائے سے گزرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں