ہومتازہ ترینپائیدار معاشی اصلاحات، مارچ 2026ء میں ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر تک...

پائیدار معاشی اصلاحات، مارچ 2026ء میں ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

پائیدار معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق مارچ 2026ء میں پاکستان کی ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو فروری کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2026ء کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو سالانہ بنیاد پر 8 فیصد زائد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025ء کے 38 ارب ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2026ء میں ترسیلاتِ زر 41ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی مسلسل ملکی معیشت کی ترقی و مالی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، موجودہ عالمی حالات کے باوجود ترسیلاتِ زر کی آمد میں استحکام برقرار ہے جس میں مستقبل میں مزید اضافے کی مزید ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں