ہومانٹرنیشنل لبنان کسی صورت جنگ بندی معاہدہ سے الگ نہیں ہوگا،ایران

 لبنان کسی صورت جنگ بندی معاہدہ سے الگ نہیں ہوگا،ایران

تہران: ایران نے امریکا کو مذاکرات سے قبل واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کسی بھی صورت جنگ بندی معاہدہ سے الگ نہیں ہوگا اور اسے معاہدہ کا لازمی حصہ تسلیم کیا جانا چاہئے۔ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے بغیر نام لئے امریکا کو خبردار کیا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، ایران کے اتحادی خصوصاً لبنان اور دیگر مزاحمتی محاذ جنگ بندی کے بنیادی فریق ہیں اور انہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،یہ موقف ایران کی پیش کردہ 10نکاتی تجاویز کا پہلا اور اہم ترین نکتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی لبنان کے معاملے پر واضح موقف دے چکے ہیں اسلئے اس مسئلے سے پیچھے ہٹنے یا انکار کی کوئی گنجائش نہیں۔ایرانی سپیکر نے خبردار کیا کہ جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی اور اس پر سخت ردعمل سامنے آئیگا، خطے میں جاری کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں