ہومپاکستانموٹروے ایم 3 پر بس حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 26 زخمی،...

موٹروے ایم 3 پر بس حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 26 زخمی، ہسپتال منتقل، 2 کی حالت تشویشناک

موٹروے ایم 3 پر ننکانہ صاحب کے قریب بس حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 26 زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق زخمی ہونیوالے 24 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ 2 مسافر شدید زخمی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی موٹروے پولیس عمران شاہد خود موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے، جبکہ سیکٹر کمانڈر، ڈی ایس پی بیٹ 13 اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے۔

ترجمان کے مطابق بھاری مشینری اور کرینوں کی مدد سے امدادی سرگرمیاں مکمل کر کے ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں