وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کا مثبت و موثر کردار بڑی سفارتی کامیابی ہے، الحمدللہ آج دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، درست سیاسی و سفارتی حکمت عملی کے باعث پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔
جاری بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن کا ایک اہم ستون بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کو ڈیفالٹ کی خبروں سے جوڑا جاتا تھا، مگر آج پاکستان ایک ذمہ دار اور باوقار عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ لوگ اس کامیابی پر ناخوش ہیں، جو مثبت پیشرفت کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔


