ہومانٹرنیشنلجنگ بندی دشمن کی پسپائی، جنگ ختم نہیں ہوئی صرف وقفہ ہے،...

جنگ بندی دشمن کی پسپائی، جنگ ختم نہیں ہوئی صرف وقفہ ہے، ایران

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ بندی معاہدے کے بعد تمام فوجی یونٹس کو رک جانے کا حکم دیدیا ہے تاہم واضح کیا ہے کہ یہ جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ عارضی وقفہ ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عسکری شاخیں سپریم لیڈر کے حکم پر جنگ بندی پر عمل کریں مگر ملک مکمل طور پر الرٹ رہے گا، میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کا مطلب جنگ کا اختتام نہیں، ہمارے ہاتھ اب بھی ٹریگر پر ہیں، دشمن کی معمولی غلطی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، مذاکرات 10اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہونگے اور ابتدائی طور پر 2 ہفتے جاری رہیں گے جن میں توسیع بھی ممکن ہے۔

ایرانی حکام نے جنگ بندی کو دشمن کی میدان جنگ میں پسپائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات سیاسی کامیابی میں تبدیل ہوئے تو اسے تاریخی فتح سمجھا جائیگا ورنہ جنگ جاری رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں