امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر پاکستانی اداکار وٹی وی میزبان احسن خان نے بھی موجودہ حکومت کی تعریف کی ہے۔
انسٹاگرام پر نامور اداکار احسن خان کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی پر اپنا ردعمل دیا ہے، احسن خان نے جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح اٹھ کر بہت اچھی خبر سننے کو ملی، آج بہت اچھا دن ہے۔
انکا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروا کر عالمی امن کے حوالے سے جو پاکستان نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، میں اس موقع پر پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہیں اس کامیابی پر جشن منانا چاہئے، خاص طور پر ہماری حکومت مبارکباد کی سب سے زیادہ مستحق ہے کیونکہ انہوں نے ایسا کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
مجھے امید ہے کہ آگے بھی اسی طرح چلیں، ابھی بھی وقت ہے ہم سب کو متحد ہوجانا چاہئے۔


