ہومتازہ ترینچین، افغانستان اور پاکستان کی یکم سے 7 اپریل تک ارمچی میں...

چین، افغانستان اور پاکستان کی یکم سے 7 اپریل تک ارمچی میں ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا ہے کہ چین، افغانستان اور پاکستان کے نمائندوں نے یکم سے 7 اپریل تک چین کے شمال مغربی سنکیانگ خودمختار خطے کے شہر ارمچی میں غیر رسمی ملاقات کی۔

ترجمان ماؤننگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ تینوں وفود کے ارکان اپنے اپنے ممالک کے امور خارجہ، دفاع اور سکیورٹی کے محکموں سے تعلق رکھتے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں مسائل پر مبنی، نتیجہ خیز اور عملی اقدام پر مبنی نکتہ نظر اپناتے ہوئے کھلے اور عملی نوعیت کی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چین نے گزشتہ ہفتے کی دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتوں کے نتائج اور باہمی مفاہمت پر غور کیا اور اس کا خلاصہ بنایا ہے۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ افغان اور پاکستانی وفود نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک مسلمان بھائی اور قریبی ہمسایہ ہیں۔

تینوں فریقین نے تسلیم کیا کہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات کی پیچیدگی اور عدم استحکام کے پیش نظر افغانستان اور پاکستان کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات برقرار رکھنا دونوں ملکوں کے عوام کی بھلائی اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے نہایت ضروری ہے۔

ترجمان کے مطابق تینوں فریقوں نے زور دیا کہ مذاکرات اور مشاورت افغانستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات سمیت بین الاقوامی پیچیدہ تنازعات کے حل کے لئے ایک حقیقت پسندانہ اور موثر طریقہ ہیں۔

انہوں نے اتفاق کیا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں مسائل کا جامع حل تلاش کیا جائے گا جس میں بنیادی اور ترجیحی مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔

ماؤننگ نے کہا کہ چین نے زور دیا کہ دہشت گردی افغانستان اور پاکستانکے تعلقات کو متاثر کرنے والا ایک بنیادی مسئلہ ہے۔

تینوں فریقین نے ارمچی مذاکرات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اس معاملے پر رابطہ اور گفت و شنید جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں