ہومانٹرنیشنلایران پر دو ہفتوں کے لئے بمباری اور حملے روکنے پر رضامند...

ایران پر دو ہفتوں کے لئے بمباری اور حملے روکنے پر رضامند ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر بمباری اور حملے کو دو ہفتوں کے لئے روکنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ فیصلہ اس شرط پر ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل، فوری اور محفوظ طریقے سے کھولنے پر آمادہ ہو۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر لئے ہیں اور ایران کے ساتھ طویل المدتی امن کے لئے ایک حتمی معاہدے کے لئے بہت آگے بڑھ چکے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں امن کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے، جسے مذاکرات کے لئے قابل عمل بنیاد سمجھا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے اس دو ہفتے کی معطلی کو دو طرفہ جنگ بندی قرار دیا۔

اس جنگ بندی کی تجویز پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دی گئی، جس کا مقصد ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے وقت فراہم کرنا تھا۔

منگل سے پہلے شہباز شریف نے ٹرمپ سے ایکس پر اپیل کی کہ وہ ایران کے لئے معاہدہ طے کرنے کی مہلت کو دو ہفتے بڑھائیں اور ایران سے درخواست کی کہ وہ خیرسگالی کے طور پر دو ہفتوں کے لئے آبنائے ہرمز کھول دے۔

ٹرمپ نے منگل کی صبح دھمکی دی تھی کہ اگر ایران رات 8 بجے تک معاہدہ اور آبنائے ہرمز کھولنے پر راضی نہ ہوا تو اس کی پوری تہذیب آج رات ختم ہو جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں