ہومتازہ تریناسلام آباد میں مفت میڈیکل کیمپ، روایتی چینی طب پاک چین دوستی...

اسلام آباد میں مفت میڈیکل کیمپ، روایتی چینی طب پاک چین دوستی کے فروغ کا باعث بن رہا ہے

پاکستان اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن نے پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر 30 مارچ سے 3 اپریل تک ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کیمپ پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے تعاون سے لگایا گیا تھا۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ ساجدہ مصطفیٰ نے اپنے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ انہوں نے مکمل چیک اپ کروا لیا ہے اور وہ مرکز کی خدمات سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ساجدہ مصطفیٰ، طالبہ

"مجھے اس چینی مرکز اور چین کی حکومت کی جانب سے لگائے گئے مفت کیمپ کے بارے میں چند الفاظ کہتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہاں میرا علاج بہت اچھے طریقے سے کیا گیا۔ میں نے اپنے تمام ٹیسٹ یہیں کروائے اور سب کچھ بالکل ٹھیک ہے۔ واقعی بہترین۔”

یہ مفت طبی کیمپ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی بھی توجہ کا مرکز بنا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): بائی فُورونگ، چینی کاروباری خاتون

"میں آج خون اور پیشاب کے معمول کے ٹیسٹوں اور دل کا معائنہ کروانے آئی ہوں۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ طبی معائنہ مفت کیا جا رہا ہے۔ رواں برس چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ مجھے دِلی توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو گی۔”

مرکز میں بطور ڈاکٹر خدمات انجام دینے والی لا جی لیان نے کئی دہائیوں تک پاکستان میں روایتی چینی طب کے فروغ کے لئے کام کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لا جی لیان، چینی ڈاکٹر

"روایتی چینی طب چینی ثقافت کا حصہ ہے۔ ہمارے مرکز کا مقصد پاکستان میں روایتی چینی طب کے طریقہ علاج کو فروغ دینا ہے۔ اور ساتھ ہی ہماری خلوصِ دل سے یہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی اس کے بارے میں جان سکیں، اسے سمجھیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔”

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں