ہومانٹرنیشنلایران میں انسانی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، اقوام متحدہ

ایران میں انسانی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے کہا ہے کہ ایران میں انسانی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے کیونکہ حملے ملک بھر میں پھیل رہے ہیں۔

ادارے کے مطابق 17مارچ سے 3اپریل کے درمیان اموات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران ہوائی اڈوں، ہسپتالوں، رہائشی علاقوں، بازاروں، سکولوں، صنعتی مقامات اور ثقافتی ورثے کی جگہوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ایران میں جنگ کے آغاز سے 30 مارچ تک 2,100 سے زائد شہری جاں بحق اور 28ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں، 38لاکھ سے زیادہ لوگ اس جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

جنگ کے آغاز سے یکم اپریل تک 1لاکھ 15 ہزار سے زیادہ شہری عمارتوں اور یونٹس کو نقصان پہنچا، اہم انفراسٹرکچر اور صنعتی مقامات پر حملوں کے باعث بنیادی سہولیات، جن میں بجلی، پانی اور ٹیلی کمیونی کیشن شامل ہیں جو متاثر ہوئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں فوری اور طویل مدتی ماحولیاتی اور صحت سے متعلق خطرات بڑھ رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں