ہومانٹرنیشنلجلد معاہدہ نہ ہوا تو کچھ بہت کم چھوڑ کر پورا ایران...

جلد معاہدہ نہ ہوا تو کچھ بہت کم چھوڑ کر پورا ایران تباہ کرینگے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کیخلاف سخت بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، مشرق وسطیٰ کا جاری تنازع ہفتوں نہیں چند دنوں میں ختم ہونا چاہئے۔

ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کیساتھ کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو بہت کم چھوڑ کر پورے ایران کو تباہ کیا جا سکتا ہے، امریکا کیلئے زمینی فوج بھیجنا ضروری نہیں تاہم اس امکان کو مکمل طور پر رد بھی نہیں کیا جا سکتا، ایران نے آبنائے ہرمزہ نہ کھولی تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور صورتحال انتہائی سنگین ہو جائیگی، ایران کیلئے آنیوالے دن نہایت اہم ہیں اور نتائج بہت سخت ہو سکتے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں بھی امریکی صدر نے ایران کیخلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہی تو ایرانی معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے جس میں پل، پاور پلانٹس اور دیگر اہم تنصیبات شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں