ہومپاکستانمغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش...

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے، ماہرین موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 6سے 9اپریل کے دوران بارشوں کا امکان ہے جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ شامل ہیں، انکے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 5 اپریل کی شام بلوچستان کے مغربی اضلاع میں داخل ہوچکا ہے جو 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں اثر انداز رہے گا۔

بلوچستان کے علاقوں پنجگور، گوادر، پسنی، تربت، خضدار، قلات، کوئٹہ اور ژوب میں 5سے 7اپریل کے دوران بارش متوقع ہے جبکہ بارکھان، لسبیلہ، کوہلو اور نصیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکارپور میں 6اپریل کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے اضلاع استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر میں بارش کیساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں باغ، راولاکوٹ اور وادی نیلم میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں