ہومپاکستانمشرق وسطیٰ کشیدگی، پاکستان سے اب تک 3 ہزار پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ کشیدگی، پاکستان سے اب تک 3 ہزار پروازیں منسوخ

امریکہ و اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے اتوار کو بھی 39پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس کے بعد گزشتہ 5 ہفتے میں منسوخ پروازوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے جدہ، نجف، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کیلئے جانیوالی 14پروازیں، اسلام آباد سے مسقط، العین، ابوظبی، دمام اور فجیرہ جانیوالی 7پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، اسی طرح لاہور سے دبئی، ریاض، جدہ اور ابوظبی کیلئے جانیوالی 8پروازیں جبکہ ملتان سے دوحہ کیلئے غیر ملکی ایئرلائنز کی 2پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسکے علاوہ کراچی سے اندرون ملک ملتان، لاہور اور اسلام آباد کی 5پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت کیلئے تمام 4پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں