کراچی میں پرائیویٹ سکولز اتحاد نے 7 اپریل سے شروع ہونیوالے میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال امتحانی مراکز فائنل ہوسکے ہیں نہ ہی ایڈمٹ کارڈز کا اجرا ممکن ہوسکا ہے۔
تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی نامکمل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان میڑک بورڈ نے کہا ہے کہ میٹرک امحانات کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ایڈمٹ کارڈ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز انکے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جا چکے ہیں۔


