ہومانٹرٹینمنٹمونا لیزا کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ سارہ لورین تنقید کی...

مونا لیزا کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ سارہ لورین تنقید کی زد میں

مونا لیزا کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ سارہ لورین سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنی خوبصورتی و فٹنس کے راز شیئر بتائے، انکا کہنا تھا کہ انسان کا دل صاف ہونا چاہئے، کم مصالحہ دار غذا استعمال کریں، عربی اور ترک کھانوں کو ترجیح دیں، نہار منہ لیموں والا گرم پانی پئیں، روزانہ سٹریچنگ کریں اور یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

میزبان کی جانب سے قدرتی خوبصورتی سے متعلق سوال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے اداکارہ کو کاسمیٹک سرجریز کروانے کے باوجود بھی خود کو قدرتی طور پر خوبصورت ظاہر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں میں صارفین نے سوال کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سوالات سے گریز کرنا چاہئے جبکہ بعض نے اداکارہ کے لک پر بھی تنقیدی رائے دی اور اسے مصنوعی قرار دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں