تہران (شِنہوا) ایران نے کہا ہے کہ ایک پائلٹ کو بچانے کے لئے امریکی مشن کے دوران ایک طیارہ اور 2 ہیلی کاپٹر تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی مشترکہ کمان خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں ایک سی-130فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اور 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔


