ہومانٹرنیشنلآئی اے ای اے کے سربراہ کی ایٹمی توانائی پلانٹس اور ملحقہ...

آئی اے ای اے کے سربراہ کی ایٹمی توانائی پلانٹس اور ملحقہ علاقے حملوں پر حملوں سے گریز کی تاکید

ویانا (شِنہوا) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے پلانٹس یا ملحقہ علاقے کبھی بھی حملے کی زد میں نہیں آنے چاہئیں۔ سربراہ آئی اے ای اے کا یہ بیان ایران کے جوہری پلانٹ کے قریب چوتھے حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

آئی اے ای اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایران کی جانب سے موصولہ معلومات کے مطابق ہفتے کی صبح ایک پروجیکٹائل نے بوشہر جوہری توانائی پلانٹ کے قریب کے علاقے کو نشانہ بنایا۔ یہ حالیہ ہفتوں میں اس طرح کا چوتھا واقعہ تھا۔

ادارے نے ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایک ملازم پروجیکٹائل کے ٹکڑے سے جاں بحق ہوا جبکہ ایک عمارت دھماکوں کے جھٹکوں اور ٹکڑوں کے باعث متاثر ہوئی ہے تاہم تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں آزادی سپورٹس کمپلیکس کے اندر تباہ شدہ سپورٹس سٹیدیم کا منظر-(شِنہوا)

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ جوہری توانائی کے پلانٹس یا اردگرد کے علاقے کبھی بھی حملے کی زد میں نہیں آنے چاہئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سائٹ کی معاون عمارتوں میں اہم حفاظتی آلات موجود ہو سکتے ہیں۔

گروسی نے ایک بار پھر جنگ کے دوران جوہری حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی انتہائی اہمیت پر زور دیا اور جوہری حادثے کے خطرے سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عسکری تحمل اپنانے کا مطالبہ کیا۔

28 فروری سے جب سے اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ افواج نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف حملے شروع کئے ہیں تب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئی بار حملے کئے جا چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں