ہومانٹرنیشنلبرونائی کی روایتی تقریب میں چین کے انسان نما روبوٹس توجہ کا...

برونائی کی روایتی تقریب میں چین کے انسان نما روبوٹس توجہ کا مرکز

بندر سری بگاوان (شِنہوا) چین کے انسان نما روبوٹس برونائی کی روایتی ’’ہری رایا‘‘ کی تقریب میں خاص طور پر پیش کئے گئے۔

’’ہری رایا‘‘ کی تقریب برونائی میں سب سے اہم مواقع میں سے ایک سمجھی جاتی ہے جہاں درگزر، شکر گزاری اور باہمی یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

چین سے لائے گئے یہ روبوٹس برونائی کے دارالحکومت بندر سری بگاوان میں واقع انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں سلطان حاجی حسن البلقیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں نمائش کے لئے رکھے گئے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس تقریب میں انسان نما روبوٹس متعارف کرانے کا مقصد نوجوان نسل کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کے شعبوں میں دلچسپی لینے کی ترغیب دینا تھا۔

برونائی کے دارالحکومت بندر سری بگاوان میں چین کا ایک انسان نما روبوٹ روایتی ’’ہری رایا‘‘ کی تقریب کے دوران پرفارم کر رہا ہے-(شِنہوا)

برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ معز الدین ولدولہ نے فاؤنڈیشن کی ’’ہری رایا‘‘ کی تقریب میں شرکت کی اور روبوٹس کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا جبکہ برونائی میں چین کے سفیر چھن شاؤچھون کی جانب سے پیش کیا گیا چینی خطاطی کا ایک فن پارہ وصول کیا جو روبوٹس نے تحریر کیا تھا۔

چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ چین برونائی کے ساتھ اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور جدیدیت کے سفر میں برونائی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے دور کو مل کر اپنانا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچائے جا سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں