روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے روس کو یقین ہے کہ وہ یوکرین کیخلاف جاری جنگ میں کامیاب ہوگا۔
نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب کے دوران پیوٹن نے یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے عوام سے انکی حمایت کی اپیل کی۔
پیوٹن نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر اور اپنی فتح پر یقین ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یوکرین کسی بھی قیمت یا سمجھوتے کے بغیر امن چاہتا ہے، یوکرین تھکا ہوا ضرور ہے لیکن ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار نہیں، یورپ اور خطے کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن ہونگے۔


