ہومتازہ ترینبیجنگ میں زونگ گوان کُن فورم کا انعقاد، شرکا نے چین کی...

بیجنگ میں زونگ گوان کُن فورم کا انعقاد، شرکا نے چین کی   تکنیکی و صنعتی جدت کو خراج تحسین پیش کیا

بیجنگ میں منعقد ہونے والے 2026 زونگ گوان کُن فورم (زیڈ جی سی فورم)نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ جدت پسندی کی چینی تحریک کی طرف مبذول کرائی ہے۔ رواں برس فورم میں تکنیکی اور صنعتی جدت کو خاص طور پر ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا۔

فورم کا انعقاد 25 سے 29 مارچ تک بیجنگ میں کیا گیا۔ اس موقع پر دنیا کے 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شرکاء نے چین کی تکنیکی ترقی کے تازہ ترین رجحانات کا جائزہ لیا۔

حقیقی وقت میں ترجمہ کرنے والے چشمے، دماغی کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) ٹیکنالوجیز اور چین کی دیگر جدید ترین ایجادات تقریب میں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تیان شِن یی، بیجنگ ایل ایل ویژن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ

"ہماری اے آر ترجمہ والی عینک کی سب سے اہم خصوصیت حقیقی وقت میں ترجمہ ہے۔ ہم 100 سے زائد زبانوں میں حقیقی وقت میں ترجمہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اس عینک کی ایک اور خصوصیت سماعت سے محروم افراد میں خاص طور پر مقبول ہے۔ یہ خصوصیت حقیقی وقت میں کیپشننگ یعنی سکرین پر متن نما پیغام کی سہولت ہے۔ ہینڈز فری موڈ پر منتقل ہوتے ہی بولے گئے الفاظ فوراً عینک پر براہِ راست دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس طرح انہیں یہ سمجھنا بہت آسان ہو جاتا ہے کہ دوسرے کیا کہہ رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): مُو ییشا، مارکیٹنگ منیجر، بی سی آئی فلیکس میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ

"دماغی کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) ٹیکنالوجیز بنیادی طور پر شدید فالج کا شکار مریضوں یا فالج کے نتیجے میں معذور ہونے والےافراد کےعلاج معالجے میں استعمال کی جاتی ہیں۔ان ٹیکنالوجیز کے ذریعے یا تو مریض کی حرکت کی صلاحیت بحال کی جاتی ہے یا پھر انہیں اس کا متبادل فراہم کیا جاتا ہے۔”

رواں برس کے فورم میں ابھرتے ہوئے شعبوں کی تشکیل کے لئے تکنیکی اور صنعتی کوششوں کو نمایاں کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف خصوصی فورمز بھی منعقد کئے گئے جن میں بی سی آئی، 6 جی اور خلیاتی و جنیاتی علاج جیسے صفِ اول کےشعبوں میں جدت اور صنعتی اطلاقات کا جائزہ لیا گیا۔

اسی دوران جدید ٹیکنالوجی کے مقابلوں اور تجارتی تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔اِس سے کاروبار کے لئے پلیٹ فارم مہیا ہوئے۔ ان پلیٹ فارمز نے سرمایہ کاری اداروں کی ایک ریکارڈ تعداد کو متوجہ کیا۔

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین :

بیجنگ میں منعقدہ ’زونگ گوان کُن فورم‘ عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

فورم میں تکنیکی اور صنعتی جدت کے درمیان قریبی انضمام پر زور دیا گیا

دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے ہزاروں افراد فورم میں شریک ہوئے

شرکاء نے چین کی تکنیکی ترقی کے تازہ ترین رجحانات کا جائزہ لیا

حقیقی وقت میں ترجمہ کرنے والی اے آر عینک متعارف کرائی گئی

یہ عینک سماعت سے محروم افراد کو فوری آن سکرین متن فراہم کرتی ہے

فالج کے علاج میں بی سی آئی ٹیکنالوجیز سے استفادہ کیا جاتا ہے

مختلف خصوصی فورمز میں 6 جی اور خلیاتی و جنیاتی علاج پر بات چیت ہوئی

جدید ٹیکنالوجی کے مقابلوں اور تجارتی تقریبات نے کاروباری پلیٹ فارم مہیا کئے

فورم نے چین کی جدت پسندی اور صنعتی ترقی کی کوششوں کو اجاگر کیا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں