امرتسر: بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کے اداکار ورِندر سنگھ گھمن دل کا دورہ پڑنے کے باعث 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اداکار کے اہلِ خانہ کے مطابق ورِندر سنگھ کندھے میں درد کی شکایت کے باعث امرتسر شفٹ ہوئے تھے اور علاج کے لیے ایک نجی اسپتال میں داخل تھے، وہ کندھے کے آپریشن کے بعد مستحکم حالت میں تھے مگر اچانک اِن کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی اور وہ انتقال کر گئے۔
ورِندر سنگھ گھمن نے اپنے فلمی کریئر کے دوران 6 فلموں میں کام کیا، اِنہیں آخری بار فلم ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔


