ہومپاکستانٹی ایل پی احتجاج، راستوں کی بندش، ارکان کی غیر حاضری کے...

ٹی ایل پی احتجاج، راستوں کی بندش، ارکان کی غیر حاضری کے باعث سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد: ٹی ایل پی احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کے راستے بند اور ارکان کی غیر حاضری کے سبب سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

جمعہ کو پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات و جوابات کو معطل کر دیا گیا۔

پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ وقت کی کمی ہے ،تمام ارکان سیلاب کے موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں۔اسی دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر پریزائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ نے گنتی کی ہدایت کی، کورم مکمل نہ ہونے پر 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائیں گئیں تاہم کورم پورا نہ ہوسکا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ایک مذہبی جماعت کی اسلام آباد میں سرگرمی کے باعث راستے بند ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر ارکان اجلاس میں نہیں پہنچ سکے جس پر پریزائیڈنگ افسر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں