بیجنگ(شِنہوا) پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کی جانب سے جاری ہونےوالی ایک رپورٹ کے مطابق چین ملکی طلب میں توسیع، تکنیکی اختراع کے فروغ اور چھوٹے و مائیکرو کاروباری اداروں کی معاونت سمیت اہم شعبوں کے لیے مالی معاونت مزید مضبوط کرے گا۔
2026 کی دوسری سہ ماہی کی مانیٹری پالیسی رپورٹ کے مطابق، سال کے آغاز سے ہی پیپلز بینک آف چائنہ نے مناسب حد تک نرم مانیٹری پالیسی پر مسلسل عمل درآمد جاری رکھا ہے، جس سے اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے لیے معاون مانیٹری اور مالیاتی ماحول پیدا ہوا ہے۔
مرکزی بینک نے ڈھانچہ جاتی مانیٹری پالیسی کے ذرائع کو بھی مسلسل بہتر بنایا ہے اور مالی اعانت کے ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جون کے اختتام تک ٹیکنالوجی، ماحول دوست معیشت، جامع مالیات، بزرگوں کی نگہداشت اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں کو دیے جانے والے قرضوں کی شرح نمو مجموعی قرضوں کی شرح نمو سے زیادہ رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کی منڈی میں طلب اور رسد مجموعی طور پر متوازن رہی، جبکہ آر ایم بی کی شرح تبادلہ مناسب اور متوازن سطح پر بڑی حد تک مستحکم رہی۔


