ہومتازہ ترینپنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک لاکھ 40 ہزار افغان...

پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک لاکھ 40 ہزار افغان باشندے واپس بھیج دیے گئے

لاہور (لارڈ میڈیا) پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کی مہم میں تیزی آئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی مؤثر کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار 468 افغان باشندوں کو وطن واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت قابل قبول ویزا کے بغیر پاکستان میں قیام غیر قانونی تصور ہوتا ہے۔ اسی پالیسی کے تحت رہائشی علاقوں اور مارکیٹس کی مکمل جانچ پڑتال جاری ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ہولڈنگ سنٹرز میں منتقل کیا جاتا ہے، جہاں ان کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے انتظامات مکمل کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں اس وقت 39 ہولڈنگ سنٹرز فعال ہیں، جن میں 188 افغان شہری موجود ہیں، اور ان کو ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں