لاہور (لارڈ میڈیا) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
بورڈ کے مطابق، امتحانات میں 2 لاکھ 85 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔ امینہ محبوب نے 1192 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
محمد قاسم نے 1191 نمبر لے کر دوسری جبکہ عروہ جاوید نے 1190 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔


