لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور کے تھانا ٹاؤن شپ میں چوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار دو خواتین کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں خواتین کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کے باعث ہوئی ہے۔ ان خواتین پر چوری اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات درج تھے اور وہ منشیات بھی استعمال کرتی تھیں۔
پولیس کے مطابق ایمرجنسی 15 کی کال پر آپریشنز ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ان خواتین کو حراست میں لیا تھا۔ مدعیوں نے ان پر چوری اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔
خواتین کی طبیعت خراب ہونے پر ریسکیو 1122 کو کال کرکے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔


