لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں شرکت کرنے والے سابق کرکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق زیمبیا میں جاری اس لیگ کو آئی سی سی اور زیمبیا کرکٹ یونین کی منظوری حاصل نہیں ہے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ این او سی کے بغیر اس لیگ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کو دو سال تک این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ان کرکٹرز کو پی سی بی اور پی ایس ایل میں کوچنگ، مینٹورنگ اور دیگر ذمہ داریوں کے لیے بھی نااہل قرار دیا جائے گا۔ پی سی بی نے موجودہ اور سابق کرکٹرز کو بیرون ملک ایونٹس میں شرکت سے قبل لازمی این او سی حاصل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔


