واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی معیشت کو اے آئی فراڈ کے سبب ایک سال میں 2 کھرب 48 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایف بی آئی نے کہا ہے کہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اے آئی ٹیکنالوجی سے سائبر جرائم بھی خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔
ایف بی آئی کے مطابق سرمایہ کاری کے شعبے میں اے آئی فراڈ سے امریکی معیشت کو ایک کھرب 75 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ یہ نقصان ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے چہروں، آوازوں اور ویڈیوز کی نقل تیار کرنے کے باعث ہوا۔
ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے محض چند سیکنڈز کی آڈیو سے کسی بھی شخص کی آواز کی 85 فیصد تک نقل تیار کی جا سکتی ہے، جس سے جرائم پیشہ عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ اوپن اے آئی اور انتھروپک ماڈلز کی دیگر سسٹمز تک رسائی کی کوششیں بھی جاری ہیں، جو مزید خطرات پیدا کر سکتی ہیں۔


