مظفرآباد (لارڈ میڈیا): یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ‘آزادی’ جاری کر دیا۔ یہ نغمہ واجد سعید کی آواز میں کشمیری عوام کے جذبات اور امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ نغمے کے بول ‘تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہینگے’ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
نغمہ امید، استقامت اور عزم کے احساس کو نمایاں کرتا ہے اور کشمیریوں کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ اس نغمے میں جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں خواتین و بچوں پر بہیمانہ مظالم بھی شامل ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔


