ہومتازہ ترینامریکی میزائل ذخائر میں خطرناک حد تک کمی، امریکی دفاعی ذرائع

امریکی میزائل ذخائر میں خطرناک حد تک کمی، امریکی دفاعی ذرائع

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے دوران امریکی فوج نے اپنے جدید میزائل ذخائر کا بڑا حصہ استعمال کر لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم اور پریسیژن اسٹرائیک میزائل کے ذخائر تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ مسلسل استعمال کے باعث میزائل ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں، تاہم ان کی موجودہ تعداد نہیں بتائی گئی۔ یہ میزائل دور سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مستقبل میں آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کی جگہ لے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائلوں کے ذخائر میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے مطابق، فروری سے جولائی تک 65 فیصد پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز استعمال ہو چکے ہیں۔

امریکی بحریہ نے بھی اپنے ٹوماہاک کروز میزائلوں کا نصف حصہ استعمال کر لیا ہے، جو جنگی بحری جہازوں اور آبدوزوں سے فائر کیے جاتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس ضرورت سے زیادہ ہتھیار موجود ہیں اور دفاعی کمپنیاں تیزی سے اسلحہ تیار کر رہی ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان نے بھی میزائلوں کی کمی کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے پاس کسی بھی وقت کارروائی کے لیے تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں