ہومپاکستانآبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدورفت بحال، معاہدہ جلد متوقع

آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدورفت بحال، معاہدہ جلد متوقع

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدورفت بحال ہو گئی ہے اور متعلقہ معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔

اسکاٹ بیسنٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود متعدد تجارتی جہاز بدستور آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متوقع معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے عالمی تجارتی سرگرمیوں میں استحکام آئے گا۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلنے سے عالمی توانائی منڈی کو فائدہ پہنچے گا اور تیل و گیس سمیت توانائی کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں